توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو

.


‏توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کی،  گفتگو سے قبل انہوں نے مین اسٹریم میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج ایک اہم پیغام آپ سب تک پہنچانا چاہتی ہوں


علیمہ آپا نے بتایا کہ میری بات عمران خان صاحب سے ہوئی عمران خان نے کہا کہ انہیں یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ انہیں عزلت (Isolation) میں رکھا جائے گا یعنی بالکل تنہا کر دیا جائے گا اور کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے تنہا بھی کر دیا جائے تو اس کے باوجود میں اس جابرانہ نظام کو تسلیم نہیں کروں گا میں کبھی عاصم لا کو قبول نہیں کروں گا اسی وقت علیمہ اپا نے بھی بولا کہ ہم تینوں بھی کبھی عاصم لا کو قبول نہیں کریں گے


اس موقع پر عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی اور علیمہ آپا سے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی فیملی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم اور گھٹیا مہم چلائی جارہی ہے عمران خان نے کہا کہ میری بہنوں نے کبھی پارٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جب بھی مجھے اپنی آواز عوام تک پہنچانے کے لیے کوئی مضبوط شخصیت درکار ہوئی تو بدقسمتی سے پارٹی میں ایسا کوئی شخص موجود نہیں تھا جو میرا بیانیہ پوری قوت سے آگے بڑھا سکے اسی لیے میں نے اپنی بہنوں کو یہ ذمہ داری دی اور انہوں نے یہ فریضہ بخوبی سرانجام دیا


اگر آج ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے تو یہ انتہائی گھٹیا اور غیر شائستہ حرکت ہے عمران خان نے مزید کہا کہ میں اپنے فیصلوں کا اختیار اب علیمہ آپا کو دیتا ہوں کہ وہ حالات کے مطابق معاملات دیکھیں میرا پیغام کس نے دینا ہے


علیمہ آپا نے کہا کہ اب ہمارا مؤقف یہ ہے کہ آئندہ عمران خان کی باقی سماعتوں کے حوالے سے مؤقف اور پیغام نورین آپا جاری کریں گی یہ کوئی انفرادی فیصلہ نہیں بلکہ ہماری اجتماعی مشاورت ہے علیمہ آپا نے وضاحت کی کہ یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ اصل مشن اور اصل جدوجہد سے ہماری توجہ نہ ہٹائی جا سکے


اس موقع پر علیمہ آپا نورین آپا اور ڈاکٹر عظمیٰ تینوں بہنیں خاصی افسردہ نظر آئیں علیمہ آپا نے جذباتی انداز میں کہا:

"عمران خان ہمارا اکلوتا بھائی ہے، ہم اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے"


یہ کہتے وقت ان کے الفاظ ٹوٹ رہے تھے اور جذبات پر قابو پانا ان کے لیے مشکل ہو رہا تھا تینوں بہنوں نے قوم کو بھی پیغام دیا کہ اب وقت ہے کہ آپ سب بھی اپنی توجہ یکجا کر کے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں


اڈیالہ جیل کے باہر آج کا منظر نہایت جذباتی اور سنجیدہ تھا جہاں عمران خان کی بہنوں کا لہجہ اور انداز واضح طور پر دکھا رہا تھا کہ وہ

 اپنے بھائی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتیں